۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
بل

حوزہ/ امام جمعہ مشکات نے کہا: شام میں تکفیری محاذ کا فعال ہونا مقاومتی محور کو ختم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ چودہ ماہ کی جنگ کے دوران غزہ اور لبنان کے بہادر عوام اور مجاہدین کی مقاومت، صبر اور ایمان نے مقاومتی محاذ میں عظیم کامیابیاں حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے شہر مشکات کے امام جمعہ حجت الاسلام غلام رضا پہلوانی نے ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر تعزیت پیش کی اور حزب اللہ لبنان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: شام میں داعش کے تکفیری اور سلفی محاذ کا فعال ہونا منطقِ مقاومت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے منطقِ مقاومت کو استکباری نظام کے لیے سب سے خطرناک عنصر قرار دیا اور کہا: صیہونی طاقتیں مقاومتی منطق اور اس کی مقبولیت سے سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں لہٰذا وہ مقاومتی نفوذ کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کو مقاومتی محور کی وضاحت کے لیے بہترین موقع قرار دیا اور کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے حق اور حقیقت کے حصول کے لیے مقاومت کی بنیاد رکھی اور امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اس مقاومت کی بلند ترین مثال قائم کی۔

امام جمعہ مشکات نے کہا: حزب اللہ نے اسرائیل کی ناقابل شکست ہونے کی خیالی دیوار کو ریزہ ریزہ کر دیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے امریکی ٹیکس دہندگان سے جنگی جرائم کے لیے دسیوں ارب ڈالر وصول کیے۔

حجت الاسلام پہلوانی نے کہا: اسرائیل نے خلیج فارس کے بعض بے غیرت عرب ممالک کو بھی لوٹا اور امریکی حکومت کی مکمل فوجی اور سیاسی حمایت حاصل کی لیکن صیہونی بچوں کے اس قاتل رژیم کو جنوب لبنان میں مقاومت کے محاذ کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد جنگ بندی کے لیے التجا کرنی پڑی۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی ناقابل شکست ہونے کی خیالی داستان کو ایک بار پھر نابود کر دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .